شگر میں پی ٹی وی کی آزمائشی نشریات معطل

 

شگر(عابد شگری)یکم جولائی سے شگر میں PTVکی آزمائشی نشریات معطل عوام کو خبروں سننے اور دیکھنے سے محروم کردیا گیا۔تفصیلات کیمطابق شگر میں واقع PTVری براڈکاسٹنگ سٹیشن شگرسے گذشتہ چھ ماہ سے دو گھنٹے کی آزمائشی نشریات جاری تھی۔جس پر عوام نے ہزاروں روپے خرچ کرکے انٹینا اور ٹی وی خریدکر لایا تھا تاکہ کم از کم پاکستان اور دنیا بھر سے باخبر رہ سکیں تاہم یکم جولائی سے سٹیشن پر مامور افراد نے ڈیزل کا بہانہ بناکر سٹیشن بند کرکے خود گھر چلے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو خبروں سے باخبر رہنے سے محروم ہوگئے ہیں۔یاد رہے مذکورہ سٹیشن کو مشرف دور میں اس وقت کے وزیر اطلاعات نثار میمن نے سنگ بنیاد رکھا تھا انہوں نے اس وقت اعلان کیا تھا کہ دو ماہ کے اندر ایہ سٹیشن کام شروع کردینگے تاہم چھ سات سال گذرنے کے باؤجود ابھی تک اس سٹیشن کی باقاعدہ افتتاح نہیں ہوسکا ۔تاہم روزانہ رات کو دو گھنٹے کی آزمائشی نشریات جاری تھی۔جس پر شگر کے عوام نے پی ٹی وی کی نشریات دیکھنے کیلئے گھروں میں ٹی وی،انٹینااور ڈیوائسز خریدے تھے اور اچانک سے نشریات کی بندش سے عوام شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہیں لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور اس سٹیشن کی افتتاح کیا جائے تاکہ عوام بروقت قومی اور بین الاقوامی خبروں سے باخبر رہ سکیں اور افتتاح تک آزمائشی نشریات کو بحال رکھا جائیں۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

1 تبصرہ

  1. Parvez Qadir says:
    پی ٹی وی ملتان دی عمارت مکمل ہے۔ 150 افسران تے ملازمین کروڑاں روپے تنخواہ وصول کریندے پئے ہن۔ پی ٹی وی ملتان چلدا کائنی۔ اٹھ سالاں کنوں بند پئے ۔۔ پی ٹی وی ملتان چوی گھنٹے کیبل تے چلواؤ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *