اسرائیل اور امریکہ کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے مسلمان عالم کو ایک ہونا پڑے گا-شیخ ضامن علی مقدسی

شگر (پ ر)مجلس وحدت المسلمین شگر کے سیکریٹری جنرل شیخ ضامن علی مقدسی نے عراق شام میں داعش ،فلسطین پر اسرائیل کے ناپاک حملے ،سینکڑوں فلسطنیوں کی شہادت اورسکردو میں علم پاک کی بے حرمتی اور بے گناہ افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ لگانے کی اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ناپاک عزائم اور حالیہ حملے اور بے گناہ سینکڑوں افراد کی ہلاکت،عراق شام میں دہشت گرد تکفیری گروہوں کی بڑھتی ہوئی اثر رسوخ میں امریکہ اور اسرائیل کی ناپاک ہاتھ ملوث ہیں۔امریکہ اور اسرائیل خود ان دہشت گردوں کو تربیت دیتے ہیں اور انہیں اسلام کی لبادے میں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے ان کو استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے ان واقعات پر مسلمان عالم کی بے حسی پرافسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زرو دیکر کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے مسلمان عالم کو ایک ہونا پڑے گا۔شیخ ضامن علی مقدسی نے سکردومسجداور علم پاک کی بے حرمتی پر ڈپٹی کمشنر کی اقدام کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا اور اسے بلتستان جیسی پر امن علاقے کی امن کی فضاء کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ساتھ ہی انہوں نے گرفتار جوانوں پر دہشت گردی ایکٹ لگانے پر بھی اظہار تعجب کیا انہوں نے گرفتار افراد کو فورا رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *