گلگت بلتستان میں تھری جی فورجی کی سہولت ابھی تک فراہم نہ کی جاسکی

سکردو(چیف رپورٹر)گلگت بلتستان میں تھری جی فورجی کی سہولت ابھی تک فراہم نہ کی جاسکی وزیر اعظم کی ہدایت کے باوجود اب تک موبائیل فون صارفین اب تک 3G-licencesجدید سہولت سے محروم لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جدید دور میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو اس جدید سہولت سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے حکومت یہاں فوری طور پر تھری جی فور جی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے دوسری جانب موبائیل فون کمپنوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ تھری جی فورجی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور مشینری لگائی جارہی ہے گلگت بلتستان کے صارفین بہت جلد اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ حتمی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا جاسکتا لوگوں کا کہنا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو لوگوں کو یہ سہولت فراہم کی جائے ۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *