بنک الفلاح نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے کی خواہشمند خواتین کو رلا دیا

sosttoday3سکردو, 16 ستمبرسوست ٹوڈے(رضا قصیر)۔ ڈپٹی کمشنر آفس سکردو کے سامنے جمع خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شگر کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی ہیں ، گذشتہ ایک ماہ سے ہمیں بار بار سکردو کا چکر لگانا پڑ رہا ہے جس پر ہمارے بہت سارے اخراجات اٹھ گئے ہیں، ہمیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ملنے والی امداد کی مد میں ATM کارڈز دئیے گئے ہیں مگر بنک والے ان کارڈز کو ایکٹو نہیں کر رہے ہیں۔ ہم نے کئی بار بے نظیر انکم سپورٹ کے دفتر کا چکر لگایا، نادارا والوں سے ملے ، بنک والوں سے ملے مگر ہمارا مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ تھوڑی سی امداد کیلئے ہماری عزت نفس کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے مداخلت کی درخواست کرنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے معلوم کرنے پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذرائع نے بتایا کہ سینکڑوں خواتین ایسی ہیں جن کو اے ٹی ایم کارڈز ایکٹو نہیں کئے جا رہے ہیں، اس حوالے سے بنک الفلاح لاہور کو کئی بار ریمانڈر بھیجا گیا ہے مگر کوئی مثبت جواب نہیں دیا جارہا، ذرائع نے بتایا کہ بنک الفلاح سکردو اس حوالے سے قصور وار نہیں کیونکہ کارڈز کی ایکٹیویشن لاہور سے ہوتی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بنک اکاونٹ میں پیسوں کے ہونے کی اطلاع ہے اس کے باوجود کارڈز کو ایکٹو نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *