یاسین میں مسلسل بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف یاسین کے معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ لیاقت علی خان اور نوجوان قوم پرست رہنمااسلم انقلابی نے محکمہ برقیات گوپس یاسین کے خلاف یا سین سطح پرعوامی احتجاج کا اعلان کردیا۔

loگلگت(فہیم اختر)یاسین میں مسلسل بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف یاسین کے معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ لیاقت علی خان اور نوجوان قوم پرست رہنمااسلم انقلابی نے محکمہ برقیات گوپس یاسین کے خلاف یا سین سطح پرعوامی احتجاج کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ یاسین میں دو پاورہاوس ،وفرار مقدار میں پانی اور محکمہ برقیات گوپس یاسین کے پاس سینکڑوں کے تعداد میں ملازم ہونے کے باوجود محکمہ برقیات گوپس یاسین کے زمدار کے مجرمانہ غفلت کے باعث تحصیل یاسین میں گزشتہ کئی مہنوں سے غیراعلانیہ طور پر بجلی کی لوڈشیدنگ جاری ہے ۔انہوں نے کہا بجلی کی مسلسل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث علاقے میں کاروبارزندگی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بازبرپاور ہاوس اور سیلی ھرنگ پاور ہاوس کے مشینں مرامت کے لیے گزشتہ دوماہ سے ناروے ورکشاپ گلگت میں ہے مگران کو مرامت کرنے والاکوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات گوپس یاسین کے حکام عوام کو بجلی دینے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں دستیاب بجلی کو عوام تک پہنچانے کے لیے عوامی طاقت کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ہم نے آج سے یاسین سطح پرعوامی رابط مہم کا آغاز کیا ہے اور بہت جلد محکمہ برقیات گوپس یاسین کے خلاف برپورعوامی طاقت کے ساتھ احتجاج کرینگے اور ہمارا احتجاج یاسین میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ختمے تک جاری رہے گا

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *