گلگت بلتستان کے سکریڑی زراعت ،لائیو سٹاک اور فشریز محمدکمال بلتستان ڈویژن کے ہفتہ روزہ دورے پر سکردو پہنچے ہیں

jalal-abadگلگت25 ستمبر سوست ٹوڈے ( فہیم اختر)۔ سکردومیں وہ محکمہ زراعت، فشریز اور لائیو سٹاک کے ضلعی محکمہ جات اورفروٹ نرسریوں ،ہچریوں، فش فارم، ویٹنریز اور پرئیوٹ سیکڑ کے زیر اہتما م چلنے والے بعض پر وجیکٹس کا بھی معائینہ کرینگے۔ سکردو میں محکمہ زراعٹ کے تعاون سے اے کے ار ایس پی اور بی سی ڈی ایف کے زیر اہتما م منعقدہ زرعی شعبے سے متعلق کانفرسوں میں بھی شرکت کرینگے۔ سکریٹری زراعت ،لائیو سٹاک اور فشریز نے اج سکردو کے آمد سے قبل روندو سب ڈویژن میں تھوار فروٹ نرسری کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکڑ زراعت سکردو شجاعت حسین نے فروٹ نرسری کی پیدوار اور کہسان کو فروٹ نرسری سے فراہم کیے جانے والے پودوں کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے تفصیلات بیان کیا۔اور نرسری میں درپیش مسائل کا تذکرہ کیا سکریڑی زراعت نے نرسری کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اوریعقن دلایا کہ نرسری کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔ انہوں نے تھوار میں موجودہ ویٹنری ہسپتال کا بھی دورہ کیا ہسپتال میں موجود ڈاکڑ نے ویٹنری سے جانوروں کی علاج اور ادویات کے فراہمی کے حوالے سے بتایا اور ہسپتال کے اہم مسائل کا بھی تذکرہ کیا۔ دورے میں ان کے ہمراہ موجود ڈپٹی ڈائریکڑ محمد نصیر نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے بارے میں سکریڑی کو اگاہ کیا۔ سکریڑی نے ڈپٹی ڈائر یکڑ کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ تعمیرات سے رابط کرکے جلد بلڈینگ کے ٹنڈر کرانے اور دیگر ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔سکریڑی زراعت،لائیو سٹاک اور فشریز نے کچورہ فروٹ نرسری کا بھی دورہ کیا۔ دورے میں ان کے ہمراہ ڈائر یکڑ زراعت بلتستان ریجن ریاض علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈائریکڑ زراعت ریاض علی نے سکریڑی کو کچورہ فروٹ نرسری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں نرسری سے مختلف میوجات کی پیدوار کے بارے میں بتایا۔ سکریڑی زراعت نے کچورہ نرسری کے مجموعی پیدوار پر خوشی کا اظہار کیا اور عملے کی کوشیشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے ۔ اور علاقے میں مختلف قسم کی اجناس اور پھلوں کی پیدوار کے لیے اولیت دے رہی ہے

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *