وزیر اعلیٰ کی کوشیشیں رنگ لائی بہت جلد سیپ سکول اساتذہ کو خوشخبری ملے گی ۔

گلگت, 28 ستمبر سوست ٹوڈے(فہیم اختر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وفاقی حکومت کو سیپ سکول کے اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنیکی بات کی تھی تاکہ سیپ سکول میں زیر تعلیم طالبعلوں کی تعلیم متاثر ہونے سے بچے۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کے حالیہ دورہ گلگت کے موقع پر بھی وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے وفاقی وزیر کو سیپ سکول اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیپ سکول کو مستقل کرنے کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو تنخواہوں کی مد میں درکار ایک سال کے اخرجات تقریبا 35کروڈ روپے فراہمی یقینی بنائے جس پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سیپ سکول اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے وفاقی سطح پر اقدامات کیے جائینگے اس حوالے سے 29ستمبر کو وفاقی سطح پر ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں گلگت بلتستان کی نمائیندگی چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ شرکت کرینگے اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیپ سکول اساتذہ کو مستقل کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *