یوٹیلٹی کارپوریشن پاکستان نے شگر میں اپنے سٹور کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا

شگر03 اکتوبر سوست ٹوڈے(عابد شگری) یوٹیلٹی کارپوریشن پاکستان نے شگر میں اپنے سٹور کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کیمطابق شگر سنٹر میں واقع گورنمنٹ آف پاکستان کیجانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے قائم یوٹیلٹی سٹور کو بند کرنے کیلئے کاغذی کاروائی مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کیمطابق شگر میں وقاع یوٹیلٹی سٹور کے دکان کی مالک کی جانب سے یوٹیلیٹی کارپوریشن بلتستان ڈویژن کو دکان کی کرایہ بڑھانے کیلئے نوٹس جاری کی ہوئی تھی جس کی میعاد یکم اکتوبر 2014کو ختم ہوچکی ہے ۔اس دوران یوٹیلٹی سٹور حکام نے ان کی نوٹس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔نہ ہی کسی اور جگہ سٹور کیلئے جگے کا انتخاب کیا گیا۔شگر سنٹر میں یوٹیلیٹی سٹور کیلئے موزون کئی اور جگہ خالی ہے جہاں عوام کو سہولت کیساتھ چیزیں میسر ہوسکتے ہیں۔ لیکن یوٹیلٹی حکام نے زبانی حکم جاری کردی گئی ہے کہ موجودہ کرایہ کو بڑھانے کی منظوری کیلئے اسلام آباد حکام کو کاغذات بھیجا جائے ان کی منظوری تک سٹور کو بند کیا جائے گا۔یاد رہے یوٹیلٹی سٹور شگر سنٹر کی ماہانہ سیل لاکھوں سے بھی زیادہ ہے۔ لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکام نے سٹور بند کرنے کی کوشش کی وہ عوام خاموش نہیں رہیں گے بلکہ مزاحمت اور احتجاج کریں گے۔انہوں نے یوٹیلٹی کارپوریشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شگر میں یوٹیلٹی سٹور کی ایشو کو فوری حل کریں اور سٹور کو بند ہونے سے بچائیں ورنہ عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *