میڈیا میں خبر چلنے پر نائب تحصیلدار شگر نے نوٹس لے لیا شگر بازار کمیٹی کا اجلاس بلالیا

شگر بازار

شگر بازار

شگر17 اکتوبر سوست ٹوڈے(عابد شگری)شگر بازار کمیٹی کی باضابطہ اجلاس اورحلف برداری اتوارمنعقد ہونگے۔شگر بازار کمیٹی کا اجلاس نو منتخب صدر شیر علی کی صدارت میں منعقد ہوا ج میں نائب تحصیلدار شگر محمد یوسف نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شگر بازار میں نصب ڈسٹ بن کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔جبکہ محرم الحرام میں بازار میں اشیاء خورنوش کی پرائس یکسانیت پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے اتوار کو کمیٹی کا باضابطہ اجلاس بلایا جائے گا جس میں کمیٹی کے عہدیداروں کا حلف برداری بھی عمل میں لایا جائے گا۔حلف برداری کے بعد کمیٹی باضابطہ فعال ہونگے اور وہ اپنے مستقبل کء لائحہ عمل خود طے کرینگے۔کمیٹی شگر بازار میں موجود ڈس بن میں جمع کچروں کو ٹھکانے لگانے اور شگر بازار کی صفائی کیلئے انتظام کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔جبکہ بازار میں جگہ جگہ پڑے ہوئے گندگی اور تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھاینگے۔ساتھ ہی محرم الحرام میں اشیاء خوردنی کی فراہمی اور قیمت کی سارے جگہ یکسانیت کیلئے اقدام اُٹھائینگے۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *