اٹھارہ اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔میر بہادر

 جمیعت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے امیر مولانا سرور شاہ ممبر اسمبلی اورجنرل سیکرٹری میربہادر

جمیعت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے امیر مولانا سرور شاہ ممبر اسمبلی اورجنرل سیکرٹری میربہادر

گلگت17 اکتوبر سوست ٹوڈے(رپورٹ، نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کی ایک اہم میٹنگ چلاس میں منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں شوریٰ کے تمام ممبران شرکت کریں گے۔ 18اکتوبر کو ہونے والے اس اجلاس میں بہت ہی اہم فیصلے ہونگے، نگران وزیر اعلی، نگران کابینہ ،چیف الیکشن کمشنر، بلدیاتی انتخابات اور جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیدواروں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ مجلس شوریٰ کے تمام ممبران کو دعوت نامے ارسال کردیے گے ہیں۔ جنرل سیکرٹری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام قائدین، مجلس عاملہ و شوریٰ کے ممبران خصوصی شرکت کریں گے اور آنے والے سیاسی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ میر بہادر نے مزید کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کو ہونے والا اجلاس غیر معمولی ہے۔ چونکہ انتخابات بہت قریب ہونے کوہیں جس میں نئی حکومت نے آنی ہے۔ جمیعت علمائے اسلام چونکہ حکومت کے ساتھ کولیشن میں ہے اس لیے نگران وزیر اعلی، الیکشن کا طریق کار، امن و امان کی بہتر صورت حال، امیدواروں کے انتخاب، ٹکٹ کی فراہمی، بلدیاتی انتخابات اور جماعتی نظم و نسق کے حوالے سے شوریٰ کے ممبران اہم فیصلے کریں گے ، ان فیصلوں کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام ممبران لازمی اس اجلاس میں شرکت کریں۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *