پاسبانِ حقوقِ اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان نے ایران کا پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کی پر زور مذمت کی ہے

asگلگت 21 اکتوبر سوست ٹوڈے (پ ر)ایران کا پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ جس کی وجہ سے ایک بے گناہ فوجی صوبیدار شہید ہوا۔ پاکستانی عوام تختہء مشق بنے ہوئے ہیں۔ ایک طرف پاکستان کا ازلی دشمن بھارت بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاکستانی عوام اور پاک فوج کو نقصان پہنچا رہا ہے تو دوسری طرف ہمسایہ برادر ملک ایران کی طرف سے بلا اشتعال فائر نگ غافل حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام امیر پاسبانِ حقوقِ اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان مولانا مجیب اللہ شاکر و جنرل سکریٹری حافظ حفیظ اللہ نے پاکستان کے مغربی سرحد پر ایران کی طرف سے بلا اشتعال فائر نگ اور پاکستانی فوجی صوبیدار کی شہادت اور ایرانی فورسسز کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ہر طرف سے ظلم و ستم میں پس رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ مشرق میں بھارت کی فائرنگ مغرب میں ایران کی فائرنگ اور مغربی سرحدوں کے اندر امریکی ڈرون حملے اور نیٹو طیاروں کے حملے آخر پاکستانی مظلوم و مقہور عوام کہاں جائیں؟ پاکستانی سیکورٹی فورسسز ایسی بزدلانہ کاروائیوں کا جواب دیتاکہ آئندہ کوئی ایسی بزدلانہ حرکت نہ کر سکے۔وزارت خارجہ ایرانی سفیر کو طلب کر کے دو ٹوک اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان دو ہمسایہ برادر ملک ہیں دونوں عالمی استعماروں کے گریٹ گیم کو سمجھے اور اپنے مشترکہ دشمن سے ہوشیار رہے۔یہود وہنود اور استعماری قوتیں پاکستان ایران کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے لڑا نا چاہتے ہیں دونوں ممالک سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور استعماروں کے عزائم کو خاک میں ملائیں۔

Back to Conversion Tool

Linu

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *