گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بھر احتجاجی مظاہروں پر غیور قوم کے شکرگزار ہیں۔میر بہادر

 جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکڑی میر بہادر

جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکڑی میر بہادر

گلگت25 اکتوبر سوست ٹوڈے(نمائندہ خصوصی)مولانا فضل الرحمان پاکستانی سیاست کا جھومر ہے۔ امن و آمان اور مذہبی یکجہتی کے لیے ان کی خدمات بے مثال ہیں۔ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ ان کا تعاون مثالی ہوتا ہے۔ سیاست میں ان کی ایک مضبوط رائے ہوتی ہے۔ وہ سیاست میں اتنا آگے نہیں جاتے کہ مستقل دروازے بند کرنے پڑے۔ ان خیالات کا اظہار جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکڑی میر بہادر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا پر خود کش حملہ ہوا، اللہ تعالیٰ نے ان کی حفاظت فرمائی ۔ پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بھر پور احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ پوری قوم نے غیرت کا مظاہرہ کرکے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کیا۔ میڈیا نے بھی جمیعت علمائے اسلام کے احتجاجی مظاہروں کو بھر پور کوریج دی ۔ میں ذاتی طور پر اور جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کی کابینہ کی طرف سے گلگت بلتستان کی غیور عوام اور میڈیا برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مشکل کے وقت میں ساتھ دیا۔میر بہادر نے مزید کہا کہ قائد اہل سنت و الجماعت قاضی نثار احمدا ور جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے سرپرست مولانا حق نواز کے ساتھ ایک وفد نے آج اسلام آباد میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور مولانا کو مبارک باد دی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دھشت گردی سے محفوظ فرمایا۔ اور انہیں گلگت بلتستان کے سیاسی و مذہبی صورت حال کی تفصیلی بریفنگ دی۔ مولانا حق نواز نے مولانا فضل الرحمان کو گلگت بلتستان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا بھی ذکر کیا اور انہیں بتایاعوام الناس نے مکمل حمایت کا عملی مظاہر ہ کیا ہے جس پر مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان کے عوام ،جمیعت کے کارکنا ن اور میڈیا کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ میر بہادر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قائد جمیعت پر یا کسی بھی لیڈر پر اس طرح کی بزدلانہ حملوں کے ذریعے ہمیں دھمکایا نہیں جا سکتا ہے۔ ہم اپنے مشن اور نظریہ پر کام کرتے رہیں گے۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *