وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ پلاننگ کی ناقض کارکردگی کی وجہ سے بہت سے عوامی نوعیت کے اہم منصوبے تکمیل نہیں ہوئے ہیں

planning dpt gilgit meetingگلگت 07 نومبر سوست ٹوڈے(فہیم اختر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ پلاننگ کی کارکردگی بہتر ہوئی تو گلگت بلتستان کا انفراسٹریکچر مثالی ہوتا محکمہ پلاننگ کی ناقض کارکردگی کی وجہ سے بہت سے عوامی نوعیت کے اہم منصوبے تکمیل نہیں ہوئے ہیں۔ محکمہ پلاننگ کے متعلقہ آفیسران ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکریٹریز اور آفسیران اپنے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں تاکہ عوام کے مسائل جلد از جلد حل ہوسکیں۔ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود سرکاری ملازمین کے تعمیر و ترقی کیلئے دیگر صوبوں سے زیادہ اقدامات کیے ہیں۔planning dpt gilgit 1meeting.jpg1 مقامی آفیسران پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ علاقے کی خدمت کے جذبے کے تحت زیادہ سے زیادہ وقت علاقے کی ترقی اور مسائل حل کرنے پر مرکوز کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے اہم منصوبے التواء کا شکار ہیں لہذا محکمہ منصوبہ بندی کے متعلقہ آفیسران ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام صوبائی سیکریٹریز کو سرکاری موبائل فون اور سرکاری نمبر دیا ہے تاکہ تمام سیکریٹریز سے بر وقت رابطہ ممکن ہو سکے اور مسائل کو جلد از جلد حل کرنے میں مدد مل سکے اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اپنے اداروں کے متعلقہ آفیسران سے رابطے میں رہ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ منصوبہ بندی کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نئے اداروں کے قیام اور اداروں کو مستحکم کرنے کیلئے انقلابی اصلاحات کیے ہیں اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی فلاح و بہبود کیلئے سروس سٹریکچر اور وفاقی پیکیج کی ادائیگی۔ پولیس فورس کی فلاح وبہبود کیلئے پولیس فورس کی تنخواہیں دگنی کرنا اور شہید پیکیج، اساتذہ کے دیرینہ تمام مطالبات کو حل کرنا حکومت کے ایسے مثبت اقدامات ہیں جن کی مثال نہیں ملتی ہے اب سرکاری ملازمین اپنی صلاحتیں فرائض منصبی کی ادائیگی پر مرکوز کریں وزیر اعلی نے کہا کہ سیکشن آفیسرز اور ڈپٹی سیکریٹری کی طرح دیگر تمام اداروں کے آفیسران کوبھی اضافی مراعات دینے کیلئے اقدامات کیے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سیکریٹری پلاننگ کو دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ جلد ادارے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جائے

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *