سرکاری ادارہ پی ٹی وی ہوم میں انبیاء سمیت صحابہ کرام کی شان میں بدترین گستاخی کی ہے جس کی اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان بھرپور مذمت کی ہے

گلگت07 نومبر سوست ٹوڈے (فہیم اختر) اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ اہلسنت والجماعت کشروٹ میں زیر صدارت صوبائی قائد اہلسنت علامہ فراز احمد حیدری منعقد ہوا اجلاس میں مولانا عبداللہ حیدری حمایت اللہ خان،نواب عالم عثمانی،مولانا مقبول میر،مولانا راشداللہ،ریاض معاویہ سمیت کثیر تعداد میں زمہ دار کارکنوں نے شرکت کی اجلاس سے قائدین اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان نے خطاب کیا اجلاس میں متفقہ طور پر کہا گیا کہ صحابہ کرام معیار ایمان ہے اور مسلمانوں کے ایمان کا جز ہے نبی کریم کے سارے صحابہ برحق اور قابل احترام ہے اہلسنت والجماعت سب کچھ برداشت کرسکتی ہے مگر صحابہ کرام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی صحابہ کرام کے تقدس کی خاطر اہلسنت والجماعت نے درجنوں قائدین اور ہزاروں کارکنوں کی قربانی دی ہے مزید کہا گیا کہ گزشتہ روز شام غریباں کے پروگرام میں طالب جوہری نے سرکاری ادارہ PTVپی ٹی وی ہوم میں انبیاء سمیت صحابہ کرام کی شان میں بدترین گستاخی کی ہے جس کی اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان بھرپور مذمت کرتی ہے پیمرا اور وزیر اطلاعات پرویز رشید واقعہ کی نوٹس لیکر فی الفور کاروائی کا حکم دے صحابہ کی گستاخی ملک کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کی گہری سازش ہے حکومت زاکر طالب جوہری کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادے اجلاس میں جہاد افغانستان کے عظیم مجاہد مولانا مہتر جان کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کااظہار کیا گیا

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *