نارتھ لینڈپبلک سکول جاگیر بسین میں جشن آزادی گلگت بلتستان کی تقریب

مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسزز بورڈ گلگت ،میر محفل میجر ریٹائرد میر بازخان اور ہدایت اللہ آختر ایڈمنسٹریٹر نارتھ لینڈ پبلک سکولز گلگت تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسزز بورڈ گلگت ،میر محفل میجر ریٹائرد میر بازخان اور ہدایت اللہ آختر ایڈمنسٹریٹر نارتھ لینڈ پبلک سکولز گلگت تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

گلگت جاگیر بسین08 نومبر سوست ٹوڈے(پ۔ر) جشن آزادی گلگت کے حوالے سے نارتھ لیند پبلک سکول جاگیر بسین میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔۔اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب عبیداللہ بیگ ( کرنل ریٹائرڈ) ڈائریکٹر آرمڈ سروسسز بورڈ جبکہ ریٹائرڈ میجر میر باز خان میر محفل تھے۔۔۔۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سکول کے ایڈمسٹریٹر جناب ہدایت اللہ آختر نے انقلاب گلگت 1947 کا پس منظر پیش کرتے ہوئے غازیوں اور شہیدوں کے کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ مہمان خصوصی جناب عبیداللہ بیگ کرنل ریٹائرڈ کے پاک فوج کے لئے ان کی اور خاندانی خدامات کو سراہتےہوئے صفی اللہ بیگ کی بہادری کے کارنامو ں کا خصوصی طور پر ذکر کیا جو ان ہی کے خاندان کا ایک بہادر فرد تھا ۔۔۔۔۔ میر محفل ریٹائرڈ میجر میر باز خان کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے جناب ہدایت اللہ آختر ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ایک شہید کے باپ ہونے کے ناطے بھی اور لفٹننٹ نوید کی کارگل میں شہادت گلگت بلتستان کے لئے فخر کا درجہ رکھتی ہے ۔۔تقریب میں میر محفل جناب میجر ریٹائرڈ میر باز خان صاحب نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے حالات اور واقعات میں گلگت سکاوٹس کے مٹھی بھر جوانوں نے جس دلیری سے اس علاقے سے ڈوگروں کو نکال باہر کیا بلا شبہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے لیکن ہمارا اصل امتحان اب ہے اب ہم نے اس آزادی کی حفاظت کرنی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اس علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ہمارا یہ علاقہ گلگت بلتستان صحیح معنوںمیں ہمارے شہیدوں کی نشانی بنے۔
DSC_0781
جناب عبید اللہ بیگ صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ خدا ان اقوام پر بڑا مہربان ہوتا ہے جو اپنی مدد آپکے تحت اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ہمیں فخر ہے کہ نامساعد حالات میں ہمارے اسلاف نے ہمیں اپنی مدد اپ کا درس دیا اور اسی جذبے کے تحت بے سرو سامانی میں بغیر کسی مدد کے دشمن سے نبرد آزما ہوئے اور دشمن کو گلگت بلتستان چھوڑنے پر مجبور کیا۔۔۔یہ ان ہی کی مہربانیاں ہیں کہ جب ہم آج کے دور کا موازانہ پچھلے دورسے کرتے ہیں تو ہمیں نمایاں فرق نظر آتا ہے ۔۔یہ سب اس لئے ہوا کہ ہمارے اسلاف نے تکلیفیں اور سختیاں جھیلی تب آج میں اور اپ راحت سے رہ رہے ہیں ۔۔جناب عبید اللہ بیگ صاحب نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ جب تک آپ زیور تعلیم سے آراستہ نہیں ہونگے اپ ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتے آج دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے۔ پہلے ہمارا مقابلہ گلگت بلتستان کی سطح پر ہوتا تھا لیکن اب اس گلوبل ولیج کی بدولت مقابلے کی فضا میں وسعت ائی ہے ۔۔۔اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے طالب علم کتابوں کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنائیں ۔ اسی طرح تعلیم کے لئے سختیاں اور تکلیفیں برداشت کریں جس طرح سے ہمارے اسلاف نے برداشت کی اور آزادی کی نعمت ہمیں دلادی اور بحثیت طالب علم آپ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنا ئینگے تو اس کا میٹھا پھل کل ضرور پائینگے ۔۔اس تقریب میں سکول کے بچوں نے آزادی کے حوالے سے تقریریں ملی نغمے اور مختلف خاکے پیش کئے جس میں آزادی کی اہمیت اور مفہوم کی جھلک نمایاں طورپر چھلک رہی تھی۔

تصویر  ں کے لیےنیچے دیے گئے لنک پہ کلک کریں

North land Public School Jagir Baseen Celebrates indpendence day

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

1 تبصرہ

  1. sharif says:

    great work, keep it up.

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *