معصوم حسنین کے قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے- نظام الدین

 

hasnainگلگت(پریس ریلیز)جماعت اسلامی گلگت کے سیکریٹری جنرل نظام الدین اور انکے وفد نے حسنین کے اہل خانہ سے تعزیت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ گلگت شہر میں معصوم بچوں کے قتل کے دلخراش واقعات تشویشناک ہیں ،معصوم حسنین کے قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے، اسلامی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے گلگت جیسے چھوٹے شہر میں بھی گھناونی حرکتیں اور جرائم بڑھ چکے ہیں، مجرموں کو سزا دینے کیلئے واضح قانون نہ ہونے کی وجہ سے مجرم جلد ہی چھوٹ جاتے ہیں جسکی وجہ سے معاشرے میں مزید بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔ معاشرے میں والدین کی تربیت نہ ہونے اور جدید میڈیا نے بچوں کے ذہنوں کو حیوانی خصلتوں سے بھر دیا ہے۔حسنین قتل کیس میں گلگت پولیس کے ڈی ایس پی شیر خان ، سب انسپکٹر محمد طارق ، ایس ایچ او سٹی تھانہ سید مر تضیٰ شاہ کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بر وقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک اندھے قتل کے کیس کو حل کیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Back to Conversion Tool

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *