نیٹکو کے ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عمل در آمد کیا جائے - محمد بہادر خان

 

گلگت 18 نومبر سوست ٹوڈے(پ ر)صدر گلگت بلتستان سول سیکریٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن و صدر آل کلرکس ایسو سی ایشن گلگت  محمد بہادر خان نے کہا ہےکہ  نیٹکو کے ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عمل در آمد کیا جائے نیٹکو ورکرز یونین نے جو چارٹر آف ڈیمانڈ اپنے ایم ڈی کو پیش کیا ہے ان پر من و عن عمل در آمد کیا جائے اور نیٹکو کے ملازمین کو انکا جائز حق فی الفور دیا جائے ۔ کسی بھی ادارے کی کارکردگی میں ان کے ملازمین کی حیثیت ریڈھ کی ہڈی کی طرح ہوتی اگر ریڈھ کی ہڈی کو تکلیف ہوئی تو تمام بدن متاثر ہوتا ہے بالکل اسی طرح نیٹکو کے ملازمین کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور ان کے تمام جائز مطالبات حل کیے جائیں تاکہ نیٹکو کا ادارہ مزید ترقیوں کی جانب گامزن ہوسکے ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *