پڑولیم کے مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو دو ماہ سے گزر گئے لیکن شگر کی ٹرانسپورٹ مافیا ٹس سے مس نہیں ہورہا ۔

stock-photo-gilgit-bus-station-7752شگر 23 دسمبر سوست ٹوڈے(عابد شگری)عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہُ ترولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے کے ہر جگہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں کمی کردی گئی ہے لیکن شگر کے مختلف علاقوں میں جانے والوں ٹرانسپورٹ مافیا ابھی تک لوگوں کو وہی پرانی کرایہ وصول کررہے ہیں ۔شگر اور سکردو کی انتظامیہ نے بھی ٹرانسپورٹ مافیا کو کھلی چھوٹ دیکر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شگر انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹروں اور گاڑی مالکان کے حوالہ کیا گیا ہے لیکن ٹرانسپورٹروں نے اپنی ہٹ دھرمی کرتے ہوئے کرایوں میں ابھی تک کمی نہیں کی گئی۔لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جاری کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد کرایا جائے۔ تاکہ عوام کو ریلیف ملیں۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *