پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام سرطان کا عالمی دن منای گیا۔ تیس طلباء نے خون کا عطیہ بھی دیا۔

peshuni
چترال(گل حماد فاروقی) کینسر یعنی سرطان کا عالمی دن پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام بوٹانیکل گارڈن (گلشن نباتات ) میں منایا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر آفPlant Biodiversity پروفسیر ڈاکٹر عبد لرشید مہمان حصوصی تھے۔ یہ تقریب محسن فاؤنڈیشن ویلفئیر ہسپتال اور بلڈ ڈونیشن سوسائیٹی بوٹانیکل گارڈن پشاور یونیورسٹی کی شراکت سے منایا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسلام پرویز نے پاکستان میں کینسر اور تھیلیسیمیا کے متعلق آگاہی اور معلومات پرمبنی خطاب کیا۔پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید نے بلڈ ڈونیشن سوسائیٹی پشاور یونیورسٹی اور محسن فاؤنڈیشن ویلفئیر ہسپتال کے خدمات کو سراہا جو انسانیت کی خدمت کیلئے ہروقت کوشان رہتا ہے۔
انہوں نے طلبا ء پر زور دیا کہ تھیلیسمیا کے مریضوں کی جان بچانے کیلئے ا پنے خون کا عطیہ ضرور دے۔ انہوں نے اس کے فوائد بیان کرتے ہوئے طلباء کو اس طرف راغب کرایا۔عالمی یوم سرطان کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کا کیمپ بھی لگایا گیا جس میں 30 طلباء نے خون کا عطیہ دیا۔تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات کے علاوہ ڈاکٹرز، اساتذہ اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *