ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سمت ضلع دیامر میں یوم یکجہتی کشمیر انتہائے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔

10964677_703105813142998_1978964258_oچلاس، جنوری 05(عمرفاروق فاروقی سے )۔چلاس شہر کے مختلف سکولوں ،ہائی سکول شاہین کوٹ،ہائی سکول تاکیہ اور ہائی سکول چلاس سے ہزاروں طلبہ اپنے اساتذہ کی قیادت میں ریلیاں نکالی اور اپنے ہاتھوں میں بنیرز اور پمفلٹ لیے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور کشمیر بنے گا پاکستان کے بلند و بانگ نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی آفس چلاس پہنچ گئے اور وہاں سے ایڈیشنل کمشنر کی قیادت میں تمام ہیڈاف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان ور اسکولوں کے طلبہ ،ایک بہت بڑی ریلی کی شکل میں چلاس شہر سے گزرتے ہوئے ہائی سکول چلاس پہنچ گئے اور وہاں پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک اہم تقریب منعقد کیا گیا ۔ ہائی سکول چلاس میں منعقدہ یوم یکجہتی کی تقریب میں ضلع بھر سے مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے سینکڑوں کارکنوں سمت ہزروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی 10965542_703105809809665_1729627702_n۔چلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ’ر‘اکرام الحق نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،ہم اپنی شہ رگ پر بھارتی مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں پر ظلم وستم گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے لیکن اقوام متحدہ نے انکھیں بند کی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حل کیلئے مسلم دنیا کو جاگنا ہوگا اور جہاد کیلئے امت مسلمہ کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا اور اس ظلم کے خلاف کفریہ طاقتوں کے ساتھ ٹکرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکیہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت دے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر الحاج آدام شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اور کشمیریوں کا رشتہ نظریاتی بنیادوں پر ،انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی وحدت اسلامیہ اور لاالہ اللہ کے بنیاد پر کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا کشمیر کے ساتھ انتظامی اور جغرافیائی سطح پر کوئی تعلق نہیں ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستا ن الگ الگ یونیٹں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج مغربی طاقتوں کے اشاروں پر بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم ڈھا رہی ہے ،مگر عالمی دنیا خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کشمیر کی آزادی کیلئے ایک اور بن قاسم کی ضرورت ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نائب صدرمبین شاہ،نکیر عالم،عشوا،عسی خان ودیگر نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،پاکستان کی کوئی حکومت مسلہ کشمیر پر سمجھوتا نہیں کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ساتھ ہیں ،کونکہ گلگت بلتستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی قوم کو کشمیر کی آزادی کیلئے اختلافات ختم کرنے ہونگے،اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہمیں سیاسی، مذہبی،گروہی اور علاقائی تعصبات سے بلاتر ہوکر اتحاد اور اتفاق کے ساتھ جدوجہد کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ 68سالوں سے کشمیری بھائی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے محروم نہیں کرسکتی ہے۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *