ملک دشمن عناصر کیلئے گلگت بلتستان میں کوئی جگہ نہیں ہے صوبائی حکومت دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج سے مل کر منہ توڑ جواب دے گی- نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان

gilgit 1گلگت13 فروری ، سوست ٹوڈے (پ ر) نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کیلئے گلگت بلتستان میں کوئی جگہ نہیں ہے صوبائی حکومت دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج سے مل کر منہ توڑ جواب دے گی دہشتگردوں نے پشاور آرمی پبلک سکول میں جو دہشتگردی کی ہے اس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے نگران حکومت صوبے میں فول پروف سیکورٹی یقینی بنارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز آرمی پبلک سکول گلگت شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھرکی طرح گلگت بلتستان میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے اوراس سال اس شجرکاری مہم کو آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء سے منسوب کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ درخت لگانا کارخیر ہے اس لئے عوام بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے جنگلات تباہ ہورہے ہیں نالہ جات میں بھی درخت اگانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ قدرتی آفات اور سیلاب سے محفوظ رہ سکےgilgit2 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر جنگلات و فنانس حاجی ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں اس سال شجرکاری مہم کو آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے نام سے منسوب کیا ہے شجرکاری مہم میں عوام حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں انہوں نے کہا کہ عوام این جی اوز کے ساتھ مل کر بنجر زمینوں میں درخت لگائیں محکمہ جنگلات مکمل تعاون کرے گا ماضی میں بھی اے کے آر ایس پی کا علاقے بھر میں شجرکاری مہم میں نمایاں کردار رہا ہے لہٰذا تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے اور ہر طبقے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہاکہ اس سال 10لاکھ درخت لگانے کا حدف ہے تمام اضلاع میں بھی بہت جلد شجرکاری مہم کا آغاز کردیا جائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنگلات ، سیاحت سجاد حیدر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر10لاکھ درخت لائیں گے اس کیلئے عوام محکمہ جنگلات سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور تعلیم دشمن عناصر جتنی کوشش کرے ہمیں نہ تو تعلیم سے روک سکتے ہیں اور نہ ہی اتحاد کو ختم کرسکتے ہیں۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *