پیپلز سٹو ڈنٹس فیڈ ریشن گلگت بلتستان کی سا بقہ کا بینہ کو تحلیل کر دیا گیا ہے

گلگت (نعیم انور) پیپلز سٹو ڈنٹس فیڈ ریشن گلگت بلتستان کے سابق سینئر نا ئب صدر آصف حسین میر ،نا ئب صدر امتیاز امید ،سابق صوبا ئی ترجمان مظفر ساول ،سیکرٹری فنانس وسیم با دامی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ایس ایف کی سا بقہ کا بینہ کو مر کز نے
صوبا ئی صدر سید مہدی شاہ اور پا رٹی رہنما وں کے ساتھ مشاورت کے بعد تحلیل کر دیا ہے ،مرکزی رہنما وں کے اس فیصلے کو ہم کھلے دل تسلیم کرتے ہیں ۔پا رٹی عہدے کا رکنوں کے پاس امانت ہوتے ہیں اور پا رٹی قیا دت جب چاہے عہدے سے فارغ کر سکتی ہے ،ہم پا رٹی عہدوں کیلئے کا م نہیں کرتے بلکہ بھٹو کے سپاہی بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور جیا لے کی حیثیت سے پا رٹی کیلئے کام کرتے رہینگے ۔پی ایس ایف کے سابق عہدہ داروں کا مذید کہنا تھا کہ پی ایس ایف تحلیل ہو نے کے بعد سابق صدر کی جانب سے اپنے عہدے کو بچانے کیلئے
اور پا رٹی دستور کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے سر کا ری ملا زمین اور دکان داروں کو عہدے تقسیم کر نا سمجھ سے با لا تر ہے اور پا رٹی سے بغا وت
کے مترادف ہے ۔پا رٹی منشور کی خلا ف ورزی کر نے پر تا دیبی کا روائی عمل میں لا تے ہو ئے پا رٹی کی اعلی ٰ قیا دت انکی بنیا دی رکنیت منسوخ
کر دیں تا کہ آئیندہ پا رٹی کی ساکھ متا ثر نہ ہو سکے ۔پی ایس ایف جی بی کے سابق عہد ہ داروں نے صوبا ئی اور مر کزی قیا دت سے مطا لبہ کیا کہ وہ پی ایس یف گلگت بلتستان کی بھا گ دوڈ پا رٹی کے جیا لے اور طلباء رہنما وں کو دے چو نکہ پی ایس ایف خا لص طلبا ء تنظیم ہے جس میں
دوکانداروں کی بجا ئے طلباء کی نما ئندگی ہو نی چاہیے ۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *