دیامر پاورٹی ایلیویشن پروگرام کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹول اختتام پزیر ہوگیا

11023123_713830625403850_960661028_nچلاس(عمرفاروق فاروقی سے )دیامر پاورٹی ایلیویشن پروگرام کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹول اختتام پزیر ہوگیا ۔ہائی سکول چلاس میں فٹبال کا فائنل میچ ساگر الیون اور سی سی الیون کے مابین کھیلا گیا ،ابتدا میں دنوں ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ ہوا ،اور میچ کے آخر تک کانٹہ دار مقابلہ دیکھنے کو ملا ،سی سی الیون نے ابتدا سے لیکر آخری لمحات تک مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے ،لیکن قسمت کی دیوی نے ان کا ساتھ نہیں دیااور ایمپائیرز کے غلط فیصلوں کی وجہ سے سی سی الیون کو ناکامی کا سامنا رہا ورنہ مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا تھا ۔ایمپائیرز کے غلط فیصلوں فائدہ اُٹھا تے ہوئے ساگر الیون نے ایک گول سے سی سی الیون کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شاہد کو مین اف دی میچ قرار دیا گیا ۔اور آخر میں مہمان خصوصی منظوراحمدنے جیتنے والی ٹیم اور رنراپ ٹیم کے کپتانوں میں ٹرافی تقسیم کی ۔11004695_713830538737192_2008318602_n

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *