انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے سیاسی قیدیوں کو بے جاتنگ نہ کریں-مریڈ علی

گلگت(نما ئندہ خصوصی) پروگریسو یوتھ فرنٹ کے زیر اہتمام کامریڈ علی نے اپنے ایک خصوصی اخباری بیان میں کہا ہے کہ جیل سے بھاگا کوئی اہے اور زد و کوب سیاسی قیدیوں کو کیا جارہاہے انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں اوراپنی ناکامی چھپانے کیلئے سیاسی قیدیوں کو بے جاتنگ نہ کریں ۔ پروگریسویوتھ فرنٹ کے رہنماء باباجان سیاسی قیدی ہیں جس نے کود کو پیش کرکے گرپتاری دیدی ہے یہ تمام لوگوں اور انتظامیہ کو معلوم ہے گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں ان معاملات میں مداخلت کریں اور باباجان کو ہراساں کرنے کے اقدام پر کشمیر کے ساتھی بھی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور باباجان کی رہائی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ، کشمیر میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس حوالے سے بتادیں ۔ گلگت بلتستان کی انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کیا جائے گااور یہ مطالبہ بھی کیا جائے گا کہ سانحہ علی آباد کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے انکوائر ی رپورٹ کو غائب کرواکر اپنے من پسند فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے کہ بابا جان کی پر طرح کی حفاظت ، صحت اور دیگر معاملات میں انتظامیہ تعاون کریں بصورت دیگر اھتجاج کا نہ روکنے والاسلسلہ شروع ہوگا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *