طلبا ء ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ثاقب عمر گلگتی نے کہا کہ فیضا ن میر کو غلط فہمی ہوئی ہے میں جس طلباء ایکشن کمیٹی کا ہوں اس کا موصوف کا دور تک کا تعلق نہیں ہے۔

گلگت(پ۔ر) طلبا ء ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ثاقب عمر گلگتی نے کہا کہ فیضا ن میر کو غلط فہمی ہوئی ہے میں جس طلباء ایکشن کمیٹی کا ہوں اس کا موصوف کا دور تک کا تعلق نہیں ہے۔میں جس طلباء ایکشن کمیٹی کی بات کر رہا ہوں وہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹی ہے اور سمعلوم نہیں ہے کہ فیضان میر کس کی بات کر رہا ہے۔مجھے نامزد تمام طلباء تنظیموں نے کیا ہے اور اس میں تمام طلباء تنظیموں کی نمائندگی ہے۔ابھی تک عوامی ایکشن کمیٹی کی آفس قا ئم نہیں ہو ئی ہے تو طلباء ایکشن کمیٹی کی آفس کہا سے آئی؟ مو صو ف نے خود عوامی ایکشن کمیٹی سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے تو اس کو ایکشن کمیٹی کے نام سے طلباء تنظیم بنا نے کا کس نے حق دیا ہے؟تمام میڈیا کے نما ئندوں کو بخوبی علم ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا بانی کون ہے اور یہ نام بھی میں نے دیا ہے قانون کی بات کرنے والے پہلے قانون کے معنی سمجھے ہم نے مو صوف کو بولنے کے لئے سٹیج فراہم کیا ہے۔ میں نے گلی محلوں کی سطح کی بات نہیں کی ہے ہم نے پورے گلگت بلتستان کے سطح پر نمائندگی لی ہے فر ضی نام دیکر میرے خلاف بیان دینے سے کو ئی فرق نہیں پڑتا ہے طلباء کو گمراہ کرنے کی بیان پر افسوس ہو رہاہے۔فیضان میر ہمارا بھا ئی ہے پر اس کو حقا ئق پر مبنی بات کرنا ہو گا لوگوں کی پرھا ئی ہوئی پٹی پڑھ کر خود اپنی سا خت متا ثر کر رہا ہے۔اپنی صلا حتوں کو اچھے اقدامات کے لئے صرف کریں۔ نہ اس کے ساتھ میرا پہلے مقا بلہ تھا نہ اب ہے۔ہم بین الاقوامی سطح پر طلباء کی ترجما نی کرنا ہے۔ فٹ پا تھی تر جمانی نہ پہلے کیا ہے نہ اب کرینگے۔کون خشکی میں ہے کون پانی میں ہے یہ میڈیا کو بھی علم ہے اور عوام کو بھی ۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *