گانچھے کی سرزمین میں تہذیب وثقافت اور علم وفن کی کمی نہیں تاہم لوگوں کو اس فن کا مطاہرہ کرنے کیلئے مناسب سٹیج نہیں ملتا صدر پاکستان مسلم لیگ ن سلطان علی خان

333

سوست ٹوڈے گانچھے (شاہد حسنی) سٹی گرائمر پبلک سکول کے زیر اہتمام آل گانچھے نعت مقابلہ کا اہتمام جس میں اکسفورڈ پبلک سکول کے طالب علم سخاوت حسین نے پہلی جبکہ ہاجرا بتول نے دوسری اور افتخار مہدی نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر شرکاء کے بڑی تعداد نے شرکت کی اورنعتیہ مقابلے میں حصہ لینے والوں کو داد دیتے نظر آئے اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گانچھے کے صدر سلطان علی خان جبکہ صدارت کے طور پر ایڈوکیٹ آمنہ انصاری نے شرکت کی ، مسلم لیگ ن ضلع گانچھے کے صدر سلطان علی خان اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گانچھے کی سرزمین میں تہذیب وثقافت اور علم وفن کی کمی نہیں تاہم لوگوں کو اس فن کا مطاہرہ کرنے کیلئے مناسب سٹیج نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ میں سٹی گرائمر پبلک سکول کے پرنسپل عالم خان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے نعت جیسی عظیم محفل کا اہتمام کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسلامی اقدار و ثقافت کو عام کرنا ہوگا اس موقع پر آمنہ انصاری نے کہا کہ خپلو کی سرزمین صوفیا کرام کی سرزمین ہے گانچھے میں قابلیت کی کمی نہیںآج نعتیہ مقابلہ کرا کے پرئیوئیٹ سکولوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں پر بھی توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہی کہ بچیوں کا ان مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا بہت ہی اچھی بات ہے اس موقع پر میں یہی کہوں گی کہ عورتیں اسلامی اقدار کو مد نظر رکھ کر زندگی کے جس شعبے میں بھی جائیں کامیاب رہے گی

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *