اُمیدوار ڈسٹرکٹ کونسل تھک نیاٹ حاجی نوشیر خان،دیامر کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت لاخان اور نمبردار براک نے اپنی برادری اور حلقہ احباب کے ہمراہ ہزاروں کارکنو ں سمت آزاد اُمیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر 1 دیامر عاشق اللہ کے ساتھ سیاسی اتحاد کا اعلان کر دیا

سوست ٹوڈے :چلاس(عمرفاروق فاروقی)
اُمیدوار ڈسٹرکٹ کونسل تھک نیاٹ حاجی نوشیر خان،دیامر کے معروف یاسی و سماجی شخصیت لاخان اور نمبردار براک نے اپنی برادری اور حلقہ احباب کے ہمراہ ہزاروں کارکنو ں سمت آزاد اُمیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر 1 دیامر عاشق اللہ کے ساتھ سیاسی اتحاد کا اعلان کر دیا ۔حاجی نوشیر کا عاشق اللہ کے ساتھ سیاسی الحاق کرانے میں سابق رکن کونسل سید افضل نے اہم کردار ادا کیا۔حاجی نوشیر کا ازاد امیدوار عاشق اللہ کے ساتھ اتحاد کے بعد حلقہ نمبر 1 دیامر میں عاشق اللہ کا پلڑا بھاری ہوگیا ہے ،اس اتحاد کے بعد عاشق اللہ حلقے میں ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ٹف ٹائم دیں گے۔دیامر کے حلقہ نمبر 1 میں گزشتہ ایک ماہ سے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ،آئے روز نئے نئے اتحاد بنتے جارہے ہیں ،مگر دیکھنا یہ ہے کہ 8 جون کو کون حلقہ نمبر 1 کا سکندر ہوگا ،ابھی کچھ کہنہ قبل از وقت ہوگا ۔تجزیہ نگاروں ککے مطابق حلقہ نمبر 1 دیامر میں جے یوآئی،مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور آزاد اُمیدوار عاشق اللہ کے مابین کانٹے کا مقابلے کی توقع کی جاتی ہے ۔۔۔لیکن انتظار کیجئے 8 جون کا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *