گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی جلد نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم ہسپتال کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کو آئینی حقوق بھی دلائی گی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن غذر کے صدر عطاء اللہ خان

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن غذر کے صدر عطاء اللہ خان نویس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے اندر ہونے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور جی بی میں کلین سوئپ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی جلد نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم ہسپتال کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کو آئینی حقوق بھی دلائی گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف خطے میں کامیابی کے بعد تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گی ،انہوں نے کہا کہ آئے روز لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ،جس کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے جوانوں نے وزیر اعظم کے لیپ ٹاپ سیکم اور قرضوں کے اجرا کو قوم کے معماروں کے ضمیر خریدنے کے مترادف قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فتح اللہ،نوشاد عالم ور مہرداد کی پی ٹی آئی میں شمولیت نیک شگون ہیں ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *