پرو گریسیو یوتھ فرنٹ کے چیف آرگنا ئزر و رہنماء عوامی ورکرز پا رٹی امیدوار برائے قا نون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اسیرکا مریڈ بابا جان نے کہا ہے کہ ہمارا پلیٹ فا رم مظلوموں کا ہے

 پرو گریسیو یوتھ فرنٹ کے چیف آرگنا ئزر و رہنماء عوامی ورکرز پا رٹی امیدوار برائے قا نون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اسیرکا مریڈ بابا جان

پرو گریسیو یوتھ فرنٹ کے چیف آرگنا ئزر و رہنماء عوامی ورکرز پا رٹی امیدوار برائے قا نون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اسیرکا مریڈ بابا جان

گلگت(انٹر ویو۔ایس یو ثا قب ) پرو گریسیو یوتھ فرنٹ کے چیف آرگنا ئزر و رہنماء عوامی ورکرز پا رٹی امیدوار برائے قا نون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اسیرکا مریڈ بابا جان نے کہا ہے کہ ہمارا پلیٹ فا رم مظلوموں کا ہے اور ظا لم سامراجی اجینڈوں سے چھٹکارے کا ہے ہم نے انتخابات میں مقا بلے کے لئے نہیں بلکہ عوام کے لئے راستہ ہموار کرنے کے کئے یہ اقدام اٹھا یا ہے ہمارا مفاد عوام کا فلاح و بہبود ہے ہم نے صرف اس ظالم نظا م کے خلا ف اٹھ کھڑا ہو نا ہے اور عوام سے بھی توقع ہے کہ وہ ہمارے سا تھ کاندھے سے کا ندھا ملا کر ہمیں کامیاب کر کے بتا دینگے کہ عوام اب اس کرپٹ نظام اور سا مراجی ہتھکندوں سے بیزار ہو چکے ہیں اوراب کے با ر سیا سی مداریوں کو بتا دیں کہ ہم با شعوار ہیں اور اپنے اچھے بڑے کا تمیز رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف منفی پر پیگنڈے اور سیا سی انتقام کے تمام حدیں پا ر کی جا چکی ہیں ہم نے ان کو کو ئی جواب نہیں دینا ہے کیوں کہ ہمارا مقصد کسی کی پگڑی اچھا لنا نہیں ہے اس لئے پا رٹی ورکرز بھی اس چیز کا خیا ل رکھیں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور کسی کی ذات کو ہما ری وجہ سے کو ئی نقصان نہ پہنچے تمام کارکن ہمارے نظریئے کا پر چا ر کریں اور ہمارا نظریہ غریب عوام کی خدمت ان کا جا ئز مقام اور ان کے حقوق دلانا ہے پسے ہو ئے طبقے کی آواز کو ایوان با لا تک پہنچانا ہے ہمیں پورا یقین ہے ہنزہ کے عوام مورثی سیاست کو خیر باد کہ د ینگے ا ور اپنے حقوق کے حصول کے لیئے عوامی ورکرز پا رٹی کو مظبوط کرنے کے ساتھ ساتھ میرا مکمل سا تھ دینگے میں ہنز ہ کے عوام کا بھا ئی ہوں بیٹا ہوں اور ایک بھا ئی اور بیٹے کا جو فر ض ہو تا ہے اس کو بخوبی انجام دینے کی بھر پور کوشش کرونگا اور میں کامیاب ہو جا ؤں یا نہیں ،میں قید میں رہوں یا آزاد ہنزہ کے غریب پسے ہو ئے عوام کی خدمت کے لئے اپنی تمام توانا ئیاں برؤکار لا ونگا کیو نکہ یہ میرا فر ض ہے اس طرح کا م کر کے میں اپنے ضمیر کی ملامت سے بچ جا ونگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں ایک ہی فیصد کی حکمرانی ہے جو ۹۹ فیصد غریب عوام کا خوں چوس رہے ہیں ایسے میں پورے گلگت بلتستان کے عوام با ضمیر اور با کردار لوگوں کا سا تھ دیں تا کہ ان کو اپنے کیئے کا پچھتا وا نہ ہو اور غریب عوام کے مسا ئل حل ہوں۔ہم نے اپنی پوری زندگی غریب عوم کے لئے وقف کر دیا ہے عوام کا ہم سے جو توقعات ہیں ان پر پورا اترنے کی کوشش جاری رکھونگا میں ان تمام دوست ،احبا ب کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جنہوں نے میرا ساتھ دیا مجھے اکیلا نہیں چھوڑا اب تک ساتھ دے رہے ہیں خصو صی طو پر اپنے ہم خیالو ں کا جنہوں نے اپنوں سے بھی زیادہ تعا ون کیا اور مجھے اکیلا نہیں چھوڑا ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *