سابق وزیر اعلیٰ سید مھدی شاہ نے رنگاہ حلقہ دو میں شیخ نثار سرباز کی ایک آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

سکردو (پ،ر) سابق وزیر اعلیٰ سید مھدی شاہ نے رنگاہ حلقہ دو میں شیخ نثار سرباز کی ایک آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ میں حلقہ دو کے وفادار عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ حلقہ دو کے عوام 1994 سے لیکر ابتک پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاداری کرتے آ رہے ہیں اور مجھے شیخ نثا ر سرباز پر بھی فخر ہے کہ اس نے مشکل حالات میں ہمارے ساتھ دیا اور آپ کو بھی فخر کرنا چاہیے کہ آپ کا لیڈر نہ بھکا اور نہ جھکا 94 میں حلقہ دو سے میں نے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی ہم مسلم لیگ ن کی طرح جالی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرینگے اگر آپ کو حیقیت میں حقوق دلاسکتی ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی ہی دلاسکتی ہے اس سال دو پارٹیوں کے بیچ میں مقابلہ ہے ایک شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی ہے اور دوسری ضیاء الحق کی آج کل لوگ ووٹ کے لئے اسلامی نظریات پر عمل کرنے لگے ہیں پہلے جن کے چہرے پر دھاڑی تک نہیں ہوتی تھی آج ووٹ کے لئے لمبی لمبی دھاڑیاں رکھنے لگے ہیں ہمارا منشور ان سے بلکل مختلف ہے ہماری پارٹیکا منشور قوم کی خدمت ہماری پارٹی نے سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا ہے اور8 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ دو سے بھی کامیابی حاصل کرئے گی۔سید مہدی شاہ نے اس موقعے پر مزید کہا کہ عوام پیپلزپارٹی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے غریبوں کے کام کریگی پیپلزپارٹی کا اصل مقابلہ ضیا ء الحق کی پارٹی سے ہے ۔ ن لیگ جھوٹے نوٹیفکشن کے زریعے عوام کو گمبرا ہ کر رہی ہے ن لیگ کا عوام میں کوئی وجود نہیں عوام ووٹ کی طاقت سے ن لیگ کے عزائم ناکام بنائیں ن لیگ نے آج تک علاقے کے لیے کچھ نہیں کیا ۔سکردو میں محبت کشوں اور غریبوں کی ریلی کے بعد ہمیں اپنی جیت نظر آرہی ہے محبت کشوں نے پیپلزپارٹی کو اپنا نجات دہند ہ مان لیا ہے ۔جھوٹے نوٹیفکشن کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے ،پیپلزپارٹی غریب اور محنت کشوں کی پارٹی ہے 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *