سکردو حلقہ میں پیپلزپارٹی نے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جگہ جگہ صوبائی صد رپیپلزپارٹی اور امیدواربرائے حلقہ ۲ شیخ نثار کا شاندار استقبال کیا گیا

Untitledسکردو (پ،ر) سکردو حلقہ میں پیپلزپارٹی نے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جگہ جگہ صوبائی صد رپیپلزپارٹی اور امیدواربرائے حلقہ ۲ شیخ نثار کا شاندار استقبال کیا گیا لوگوں نے سید مہدی شاہ کو اپنے قریب پا کر جذباتی نعرے لگائے جگہ جگہ ان کے استقبال کے لیے لوگوں جوق در جوق کھڑے تھے ریلی شگری کلاں آفس سے شروع ہوئی اور پھر رنگاہ میں ایک بڑے جلسے سے سید مہدی شاہ اور شیخ نثار سرباز نے خطاب کیا بعد میں حلقہ دو کے نواحی گاوں رگیول میں سید مہدی شاہ اور شیخ نثار سرباز کا شاندار استقبال کیا گیا ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل سوار اور گاڑیاں موجود تھے اس موقعے پر امیدوار برائے حلقہ ۲ شیخ نثٓا ر سرباز نے کہا کہ مخالفیں بڑی ریلی دیکھ کر بھوکھلائٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *