چترال سینئر صحافی محمد رحیم بیگ کی اراضی پر کھڑی گندم کی فصل کو آگ لگادی گئی۔


fireچترال (بشیر حسین آزاد) چترال کے سینئر صحافی محمد رحیم بیگ کی چار چکورم اراضی پر کھڑی گندم کی فصل کو نامعلوم تخریب کاروں نے آگ لگا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا جس سے ان کو بھاری مالی نقصان لاحق ہوا۔ مقامی پولیس نے نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال میں گندم کی فصل پک گئی ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر کٹائی کا سیزن شروع ہونے والا ہے ۔ دریں اثناء چترال پریس کلب میں ایک ہنگامی اجلاس صدر محکم الدین کے زیر صدارت منعقد ہو ا جس میں کہاگیا کہ اگر صحافیوں کو سچ بولنے کی پاداش میں ایسی تخریبی کاروائیوں کا سامنا ہوتا رہا تو چترال جیسے پسماندہ علاقے میں عوامی امنگوں اور مسائل کے ساتھ بدعنوانیوں اور کرپشن کے واقعات بیان کرنے والے کوئی نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کی صحافی برادری نے کبھی بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوکر آواز حق بلند کرنے میں کبھی کمزور ی نہیں دیکھائی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی جان ومال کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سے مطالبہ بھی کیاگیا کہ متاثرہ صحافی کی نقصان کا ازالہ بھی فی الفور کیا جائے۔ 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *