محکمہ بلدیہ کی نا اہلی کے با عث گلگت شہر میں تعفن ایلرجی اور دیگر مو ضی امراض پھیلنے کے خدشات لا حق ہو رہے ہیں ۔


1گلگت ( نما ئندہ خصو صی )محکمہ بلدیہ کی نا اہلی کے با عث گلگت شہر میں تعفن ایلرجی اور دیگر مو ضی امراض پھیلنے کے خدشات لا حق ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق گذشتہ ایک دنوں کو ہل پا ئین کی صفا ئی کے حوالے سے تمام گندگی کو ہل سے نکال کر سڑک پر رکھا گیا ہے اور دو ہفتے سے زیا دہ کا عر صہ گزرا ہے اس کو ہٹا نے کے لیئے کو ئی انتظام نہیں کیا گیا ہے جس پر اہل علاقہ مختلف قسم کی بیما ریوں میں مبتلاء ہوئے ہیں جس میں نزلہ زکام اور دیگر جان لیوا بیما ریا ں پھلنے کے خدشات پیش آرہے ہیں ۔ کوہل پا ئین میں تمام ورکشاپس ،باربر شاپس،گھروں کے گندے پا نی اور دیگر گندگی کو ڈالا گیا تھا جو کہ انسانی جان کے لیئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے تا حال اس گند گی کو نکا ل کر سڑک پہ رکھا گیا ہے جس کو نہیں ہٹا نے سے شہریوں کو مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔ دکاندار حضرات اپنی مدد آپ اس گند گی کو صا ف کر رہے ہیں ۔عوامی حلقوں ،شہریوں نے کہا کہ محکہ بلدیہ کے اس مجرمانہ غفلت پر سزا دی جا ئے اور چیف سیکڑیٹری از خود نو ٹس لیں اور شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلانے میں اہنا کر دار اد کریں۔دیگر صورت احتجاج کر نے پر مجبور ہو نگے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *