غذر-محکمہ برقیات غذر کی نااہلی کی وجہ سے گاؤں سنگل میں دو پاؤر ہاؤسز ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا

lalten sosttodayغذر (نمائندہ خصوصی)محکمہ برقیات غذر کی نااہلی اور توجہی کی وجہ سے گاؤں سنگل میں دو پاؤر ہاؤسز ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں تفصیلات لے مطابق ضلع غذر کے گاؤں سنگل میں دو پاؤر ہاؤسز پہلے جبکہ ایک اور پاؤر ہاؤس کا کام بھی ہو رہا ہے اس کے باوجود گاؤں کے عوام بجلی کی اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ محکمہ برقیات کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عمائدین سنگل جن میں حسین علی شاہ،شیر احمد،امور جا ن اور نور عالم نے کہا کہ جب سے ن لیگ کی حکومت آئی ہے تب سے گاؤں سنگل میں بجلی لوڈ شیڈنگ بڑھتا جارہا ہے اگر ایک ہفتے کے اندر محکمہ برقیات نے سنگل میں لوڈ شیڈنگ کو ختم نہیں کیا تو غذر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کر دینگے اور تمام تر حالات کی ذمہ دار محکمہ برقیات غذر پر عائد ہوگی۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *