قراقرم ایسوسی ایٹس فارایجوکیشنل اینڈ اکنامک ڈیویلپمنٹ کی گلگت کے سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ م یو۔ایس۔ایڈ سیٹیزن وائس پروجیکٹکی تعارفی میٹنگ منعقد

AKRSP-USAIDگلگت (پ۔ر) گزشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں، قراقرم ایسوسی ایٹس فارایجوکیشنل اینڈ اکنامک ڈیویلپمنٹ (KAEED )کی گلگت کے سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ م یو۔ایس۔ایڈ سیٹیزن وائس پروجیکٹ(USAID-CVP )کی تعارفی میٹنگ منعقدہوئی جس میں گلگت کے مختلف سماجی اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اے۔کے۔ار۔ایس۔پی‘ لوکل سپورٹ آرگنائزیشن دینور‘ رحیم آباد‘ چکرکوٹ، بگروٹ اورحراموش شامل تھے۔اس کے علاوہ گلگت الکٹرانکس میڈیا کے نمائندوں اور دیگر سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں KAEED) )کے ایگزیٹو ڈائیریکٹرنے یو۔ایس۔ا یڈ سیٹیز ن وائس پروجیکٹ(USAID-CVP) پروجیکٹ کے اغراض ومقاصد کی وضاحت کی۔ اس میٹنگ میں حکومتی اداروں کے ساتھ عوامی رابطوں کے طریقہ کار‘ حکومتی اور نجی اداروں کی شراکتی امور کے طریقہ کا. ‘ سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی شراکت سمیت ہرپہلوپر تفصیل سے بات چیت ہوئی ۔ میٹنگ میں تمام ادروں کے نمائندوں نےUSAID-CVP کا شکریہ ادا کیا اور KAEED کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس طرح کے شعوری پروگراموں کو قوموں کی سماجی ضمیر کو اجاگر کرنے میں مدددینے سے تعبیر کیا۔جمہوریت میں عوامی فلاح کے کاموں میں سماجی اور نجی اداروں کی شراکت بہت اہم ستون ہوتے ہیں۔ سب مل کر مضبوط ترقی پسندمعاشرے کی تعمیر میں حکومت کی مدد کرسکتے ہیں۔ تمام شرکاء نے اپنے اداروں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور طے کیا کہ شراکتی اصولوں کہ ادارہ جاتی کارکردگی کو عوامی امنگوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام سول سوسائٹی آرگنائزیشنز مل کر کام کریں گے۔ اور اس کا م کو مستحکم بنیا دو ں پر معا شرے کا حصہ بنا ئیں گے اور
لو گو ں کو اس با ت کی تر غیب دیں گے کہ علا قے کی تعمیر و ترقی اور مملکت خدادا پا کستان کی خو شحا لی میں ان کا انفرا دی کرادار انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے اور احسا س ذ مہ داری کے جز بے کو بیدار کر کے علا قے کو تا ریکیو ں سے نکا ل کر رو شنی میں لا ئیں گے ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *