گلگت اوردیامر میں الخدمت فاونڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری

alkhidmat gilgitدیامر (پریس ریلیز) دیامر میں الخدمت فاونڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری،صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن کا دیامر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، متاثرین میں خشک راشن تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کر دئیے ، جبکہ الخدمت کی طرف سے تانگیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،کیا گیا جس میں سینکڑوں سیلاب زدہ مریضوں کو مفت دوائی اور میڈیکل کی سہولیات مہیا کی گئیں، وزیر جنگلا حاجی محمد وکیل کا الخدمت میڈیکل کیمپ کا دورہ ادارے کی امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
alkhidmat gilgit1
گلگت-الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے سیلاب کے بعد تیسرے روز بھی مناور کے سیلاب زدہ گھرانوں میں صاف پانی کی فراہمی جاری ، مناور کے عوام کا خراج تحسین، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز زینت شاہ رضاکاروں کے ہمراہ خود گھر گھر صاف پانی تقسیم کرتے رہے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت رضائے الہٰی کے حصول کیلئے کوشاں ہے ، مقامی ڈونرز نے بھی الخدمت کا ساتھ دیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *