نقل نہ چھوڑ نے پر ایگزامنرکے خلاف دنیور ہا ئی سکول میں طا لبات کا مظا ہرہ سکول کے کمروں کے شیشے توڑ ڈالے

گلگت (نما ئندہ خصو صی ) نقل نہ چھوڑ نے پر ایگزامنرکے خلاف دنیور ہا ئی سکول میں طا لبات کا مظا ہرہ سکول کے کمروں کے شیشے توڑ ڈالے جس پر مقا می عما ئدین اور پولیس نے بر وقت کا روائی کر کے حالات پر قا بو پا لیا ۔ اس حوالے سے ایگزامنر شگفتہ کا مو قف سا منے آیا ہے یہ طالبات نقل نہ کر نے پر میر ے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اس بار نقل کر تے ہو ئے 90طالبات کو پکڑا گیا ہے اور ان سب کے خلاف کیس کیا گیا ہے اب ایک بہترین تعلیمی معا شرے کے لیئے ہم اس طر ح کر تے ہیں تو ہمارے سا تھ اس طر ح ہو تا ہے ان طا لبات کو ایکسٹرا ٹا ئم دینے کے با وجود احتجاج کر لیا اور ہنگا مہ کر دیا اور ان کے جا نب سے ان کے رشتہ داروں نے بھی ہمیں قصوروار ٹھرایا ہے اور ہمارے حولے سے سب کو معلوم ہے اور افسوس کا مقام اس بات کا ہے کہ ان کے والدین ہمارے پاس نہیں آئے تاکہ ہم ان کو ان کی اولادوں کے حوالے سے بتا دیتے ۔مجھے اس سینٹر میں کام نہیں کر نا ہے جہاں اسا تذہ کی قدر نہ ہو اور یہاں پر اگر مجھے رکھا جاتا ہے تو پرائیوٹ طالبات کو کہی اور بجھوا دیا جائے ۔کے ۔آئی ۔یو انتظا میہ سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس حوالے سے نو ٹس لیں اور ان معا لات کو سدھا ریں۔ ایگزامنر کو پک اینڈ ڈراپ کے لیئے دنیور تھا نے کے عملے نے تعاون کی یقین دھا نی بھی کرا دی کیونکہ ایگزامنر کو تھرٹ ملے تھے ۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *