امن وامان قائم ہونے کی وجہ سے پاکستان اور ساری دنیا میں گلگت بلتستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو رہا ہے -حافظ حفیظ الرحمن

 

gilgit 1
گلگت (ایس یو ثاقب) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن وامان قائم ہونے کی وجہ سے پاکستان اور ساری دنیا میں گلگت بلتستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اس سال بڑی تعداد میں مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں نے گلگت بلتستان رخ کیا۔ مثبت سرگرمیاں زندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے اس طرح کی مثبت سرگرمیوں پر تنقید کرنا بلا جواز ہے صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے مختلف مثبت تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بیک وقت سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جارہا ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے صوبائی انتظامیہ کی توجہ ریلیف اور بحالی کے کاموں کی طرف مرکوز رہی اس کے باوجود مختصر وقت میں مثبت ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرنے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان تقریبات کا مقصد گلگت بلتستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات اور گلگت بلتستان کے ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا۔ gilgit2وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت دیوسائی کے مقام پر بین الاقوامی سطح کا فیسٹول منعقد کرنا چاہتی تھی لیکن موسمی صورتحال کے باعث فیسٹول کو ملتوی کرنا پڑا آئندہ سال دیوسائی کے پر فضاء مقام پر بین الاقوامی سطح کا شاندار فیسٹول کا انعقاد کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کلچرل اور سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد گلگت بلتستان کی ثقافت ، سیاحتی مقامات اور اس کی جغرفیافیہ کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے تاکہ سیاحت کو فروغ ملے اور لوگوں میں معاشی و معاشرتی خوشحالی آئیے۔ گلگت بلتستان گورنمنٹ اور پاک آرمی کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والا یہ سپورٹس گالا22 سے 26 اگست تک جاری رہے گا جس کا بنیادی مقصد ہے کہ ہم پنجابی ،سندھی ، پٹھان ، بلوچی ، مہاجر، کشمیر ی ، گلگتی اور بلتی میں کوئی فرق محسوس نہیں کرتے ۔ پاکستان کا پرچم ہماری پہچان ہے اور ہم اس کے رکھوالے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاہے کہگلگت بلتستان حکومت نوجوانوں کی مثبت تربیت اور جسمانی تندرستی کو مد نظر رکھتے ہوئے تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں گالا فیسٹول کا انعقادیہاں کے نوجوانوں کو مثبت تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات کی ایک کڑی ہے گلگت بلتستان کی یوتھ کو اگر مواقعے میسر ہوں تو دنیا بھر میں کھیلوں اور تعلیمی میدان میں ملک اور گلگت بلتستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔ gilgit3وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے یوتھ کو کھیل کود اور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہماری حکومت نے یونین کونسل سطح پرپلے گراونڈ اور ضلعی سطح پہ آڈیٹوریم کے تعمیر کے لیے احکامات دئیے ہیں۔اور یہ ہمارے منشور کا حصہ بھی ہے اس د فعہ ا لیکشن میں جس طرح گلگت بلتستان کی یوتھ نے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہم اپنے یوتھ کو مایوس نہیں کرسکتے ۔نوجوانوں کی تعلیم کے لیے بہترین مواقع فراہم کیے جائینگے اور ساتھ ساتھ جسمانی صحت کی بہتری کے لیے بھی موثر اقدامات کئے جائینگے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ صوبائی حکومت نے ایسے طالب علم جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ہیں ان کے لیے انڈومنٹ فنڈقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے غریب اور ضرورت مند طلباء و طالبات کواعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مواقع ملیں گے۔قائد محترم محمد نواز شریف نے پاکستان کے یوتھ کی حوصلہ افزائی کے لیے جن منصوبوں کا آغاز کیا ہے انکی وجہ سے ہمارے ملک کے یوتھ میں خود اعتماد ی پیدا ہوئی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائیگی سکولوں اور کالجوں کی سطح پر نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تمام اضلاع میں اس قسم کے مثبت پروگرامز منعقد کیے جائینگے کسی بھی ملک اور علاقے کے مستقبل کا انحصاراس ملک کی یوتھ پر منحصرہوتا ہے ہم نے اپنے آنے والی نسلوں کو ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ دینا ہے ۔ ہم نے اپنے نوجوانوں کی تعلیم اور کھیل کے میدان میں مکمل حوصلہ افزائی کرنے کا عزم کیا ہے تاکہ اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارا جاسکے۔اس طرح کے مثبت تقریبات کے انعقاد سے جہاں عام آدمی کے لئے تفریح کے مواقعے ملتے ہیں وہاں ان نوجوان کھلاڈیوں کے مابین ایک پیار و محبت اور یگانگت کا ماحول جنم لیتا ہے جس سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور برداشت کرنے کا مادہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن میں لالک جان سٹیڈم میں منعقدہ سپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ اس گالے کو شایان شان طریقے سے منائیں اور تمام طبقائے فکر کے لوگوں ،سوسائیٹوں کو شامل کریں اور پورے ملک اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ یہ ملک اوریہ افواج ہماری ہے ہم سب ایک ہیں اور ضرب عضب کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اور ملک عزیز کو دہشت گردی اور فرقہ واریت سے پاک کرنے کیلئے پاک آرمی کے ساتھ ہیں۔
gilgit4 gilgit5 gilgit6 gilgit7 gilgit8

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *