گلگت شہر کو ماڈل شہر بنانے اور خطے کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ پنجاب سے ماہرین کو طلب کرلیا ہے- حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(سپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت شہر کو ماڈل شہر بنانے اور خطے کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ پنجاب سے ماہرین کو طلب کرلیا ہے وہ ٹیمیں سروے کریں گے اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے جگہ جگہ تفریحی پارک بنادئے جائیں گے اس سال مقامی سیاحوں کی تعداد 1لاکھ 43ہزار سے زائد تھی اگر خطے کے حالات پر امن رہے تو اگلے سال گلگت بلتستان میں سیاحوں کی تعدداد میں مزید اضافہ ہوگا غیر ملکی اور مقامی سیاحوں کی آمد سے خطے کی معیشت میں 2گنااضافہ ہوجائے گا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے یہ باتیں گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکریٹریٹ میں جی بی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر حسین کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے گلگت شہر کو امن کا مرکز بنانا ہوگا اس کیلئے خطے میں صحت مندانہ سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے پائیدار امن کیلئے سیاحوں کی آمد سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقداما ت کرررہی ہیں صوبائی اور ضلعی ایسوسی ایشنز کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ خطے کے پر امن ماحول کے فروغ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں فٹبال ،کرکٹ ،ہاکی ،باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے پلان مرتب کررہی ہے عنقریب تمام ایسوسی ایشنز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوگا اور گلگت بلتستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے دیگر میگا ایونٹس منعقد کئے جائیں گے اور شہید امن فٹبال ٹورنامنٹ سرکاری سطح پرشایان شان طریقے سے منعقد کیا جائیگا گلگت بلتستان کے صدر جہانگیر حسین نے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ جی بی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منصور ولی ،ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر محمد ذاکر ،اور باسکٹ بال کے صدر سکندر مرزابھی ان کے ہمراہ تھے

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *