شگر سٹی کے صدر شیر علی نے سکردو گلگت روڈ کی توسیعی منصوبے میں شگر کو بھی شامل رکھنے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کاخصوصی شکریہ ادا کیا

شگر(عابد شگری)مسلم لیگ (ن) شگر سٹی کے صدر شیر علی نے سکردو گلگت روڈ کی توسیعی منصوبے میں شگر کو بھی شامل رکھنے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ کو شگر تک توسیع دینا وقت کی اہم ضرورت تھا جسء مسلم لیگ (ن) کے قائدین سے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شامل رکھا جس پر شگر کی عوام مسلم لیگ (ن) کے مشکور و ممنون رہے گا،انہوں نے پاک چائنہ اکنامک کوریڈورمیں سے گلگت بلتستان میں دو اکنامک زون بنانے کی وزیر اعلی گلگت بلتستان کی بیان کو بھی سراہا۔ اس روڈ کی تکمیل کے بعد گلگت بلتستان میں معیشی انقلاب برپا ہوں گے۔انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے خصوصی اپیل کی ہے کہ شگر تا سکردو چھومک پل کو مجوزہ جگہ چھومک کے مقام پر ہی تعمیر کیا جائے اس پل کی مجوزہ جگہ سے کہی اور نہ ہٹایا جائے۔اور اس پل کی کام میں تاخیر سے شگر کی عوام میں شدید بے چینی پائے جاتے ہیں لہذا فوری طور کام کا آغاز کیا جائے۔

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *