میرغضنفر نے محکمہ وائلڈلائف کومارخور کے بچے کو واپس کرکے علاقے کے ذمہ دارفردہونے کاثبوت دیا ہے-حاجی محمدوکیل

گلگت(نما ئندہ خصوصی) صوبائی وزیر جنگلات وجنگلی حیات حاجی محمدوکیل نے کہاہے کہ میرغضنفر نے gilgitمحکمہ وائلڈلائف کومارخور کے بچے کو واپس کرکے علاقے کے ذمہ دارفردہونے کاثبوت دیا ہے۔ صوبائی وزیرنے محکمہ وائلڈلائف کے کنزرویٹر غلام محمد، ڈی ایف او یعقوب علی اوران کی ٹیم کو مارخورکے بچے کوبازیاب کرانے پر سراہتے ہوئے کہاکہ محکمہ جنگلی حیات گلگت بلتستان میں وائلڈلائف کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔ جس کاثبوت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ گلگت بلتستان میں جنگلی حیات کی تعدادمیں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے۔ جس کی وجہ سے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام میں بھی کثیرتعداد میں ملکی وغیرملکی افرادشکارکی غرض سے ان علاقوں کارخ کرتے ہیں۔ جس سے نہ صرف علاقے میں سیاحت کی صنعت کو فروغ ملتاہے بلکہ دنیابھرمیں ان علاقوں کی اہمیت میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔گلگت بلتستان میں جنگلی حیات کے مزیدتحفظ کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر مختلف پروجیکٹس پرکام کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ ان پراجیکٹس کے قیام سے ایک توعلاقے میں مختلف کمیونٹیز کے درمیان آگہی ہوگی بلکہ علاقے سے بیروزگاری
کے خاتمے میں بھی مددملے گی۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *