پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میڈیا سیل کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن ون مین شو کا کردار ادا کررہا ہے

giglit mapگلگت (ایس یو ثاقب)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میڈیا سیل کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن ون مین شو کا کردار ادا کررہا ہے سرکاری آفیسران کے ساتھ مل کر ایک سازش کے تحت اپنے صوبائی وزراء کو غیر فعال کردیا ہے سرکاری پروگراموں سے لے کر میڈیا تک خود ہیرو بننے کی کوشش کررہا ہے کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر خوراک حاجی جانباز کے ساتھ اس کے سیکریٹری نے جو کچھ کیا وہ سب وزیر اعلیٰ کی سازش ہے گلگت بلتستان کونسل ایک اہم فورم ہے جس کا وفاق کے ساتھ براہ راست تعلق ہوتا ہے مگر کونسل کے الیکشن میں غیر ضروری تاخیر حفیظ الرحمن کی بدنیتی کا عملی ثبوت ہے کونسل کے قیام سے عوام کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے مگر حفیظ الرحمن کی نیت صاف نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ کونسل کے الیکشن میں رکاوٹ بناہوا ہے گلگت بلتستان میں ٹیم ورک کے بجائے وزیر اعلیٰ اپنی ذات کی تشریح میں مصروف عمل ہے کابینہ آج تک مکمل نہیں ہوسکی صحت، خزانہ، مذہبی امور، داخلہ، ترقی و منصوبہ بندی سمیت اہم وزارتوں پر وزیر اعلیٰ نے خود قبضہ جمایا ہوا ہے میر غضنفر علی خان کا حکومت سے شکوہ درست ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پیپلز پارٹی نے اسماعیلی برادری کو گورنر، سپیکر، صوبائی وزراء و پارلیمانی سیکریٹری کے اہم عہدے دیا تھا مگر آج ن لیگ نے اسماعیلی برادری کو مکمل نظرانداز کردیا ہے جو حفیظ الرحمن کی منفی اور مذہبی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *