شگر کا ایک ہنگامی اجلاس سٹی صدر شیر علی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تمام مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) شگر کے سٹی صدر شیرعلی نے کہا کہ کے ٹو فیسٹیول کے ابتدائی اور اختتامی تقریب میں مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری کی خطاب کو عوام نے بھر پور سراہا ہے۔

PMLN-Logoشگر(پ ر)مسلم لیگ (ن) شگر کا ایک ہنگامی اجلاس سٹی صدر شیر علی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تمام مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) شگر کے سٹی صدر شیرعلی نے کہا کہ کے ٹو فیسٹیول کے ابتدائی اور اختتامی تقریب میں مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری کی خطاب کو عوام نے بھر پور سراہا ہے۔ ان کی خطاب شگر کی عوام کی ترجمانی کررہا تھا۔طاہر شگری نے اپنے خطاب میں پچھلے ادوار میں شگر بنانے کے نام پر شگر کی عوام کو بیوقوف بنانے کا ذکر کیا جو کہ حقیقت پر مبنی تھا گراؤنڈ میں موجود تمام مجمع نے طاہر شگری کی اس حقیقت کو پسندانہ تقریر کو سراہا۔پیپلز پارٹی کی سابقہ کرپشن کی وجہ سے مقامی کارکن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لئے غیر دانستہ بیانات دیکر لوگوں کو اپنی غلطی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔چونکہ شگر ضلع مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بنایا اور اس پر عملدارآمد بھی مسلم لیگ (ن) کے حکومت نے ہی کیا تو مسلم لیگ (ن) کے کارکناں اور رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی شگر کے مقامی عہدیدار خادم دلشاد کی جانب سے گذشتہ دنوں مقامی اخبار میں دئے گئے بیان پر بھی گفتگو ہوئی ۔اور بتایا گیا کہ مقامی عہدیدار کی جانب سے طاہر شگری کی تقریر پر اعتراض ان کا ذاتی خیال اور تبصرہ ہوسکتا ہے مگر شگر کی عوام کی ترجمانی نہیں۔طاہر شگری کی تقریر کو شگر کی عوام نے بھرپور سراہا ہے اور آئندہ بھی سراہیں گے۔موصوف نے اپنے بیاں میں راجہ اعظم خان کی تعریف کرتے ہوئے راجہ اعظم خان کو اچھے خاندان کا نام دینا محض ان کا منافقانہ اور دوخلہ پالیسی ہے کیونکہ راجہ حاصب جب سے سیاست میں آیا ہے موصوف نے ہمیشہ راجہ اعظم کی سیاسی طور پر مخالف رہا ہے ۔اگر واقعی میں انہیں راجہ اعظم خان اچھا لگتا ہت تو راجہ صاحب کی پارٹی میں کیوں نہیں آتے ہو۔اچھے آدمی کیساتھ ا چھے انسان کا ہونا بھی لازمی ہے لہذا آئندہ ایسے بیانات دیکر گھناؤنی سازش سے گریز کریں۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *