ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ نے عید الضحیٰ کا دن ضرب عضب میں اپنی جان وطن عزیز پر نچھاور کرنے والے شہیدوں کی لواحقین کیساتھ گزاری شہید وں کے بچوں میں عید کی تحائف تقسیم کئے

wadi shigir k khabrشگر(عابد شگری)ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ نے عید الضحیٰ کا دن ضرب عضب میں اپنی جان وطن عزیز پر نچھاور کرنے والے شہیدوں کی لواحقین کیساتھ گزاری شہید وں کے بچوں میں عید کی تحائف تقسیم کئے۔عید الضحیٰ کے روز ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ نے اپنی مصروفیات ضرب عضب میں شہید ہونے پاک فوج کے جوانوں کے ؒ واحقین کیساتھ گزاری۔ انہوں نے ڈی ایس پی شگر محمددرویش کیساتھ ضرب عضب میں شہید ہونے والے نائیک علی خان کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے والد اور بھائیوں نے عید ملے ۔ اورچ انہیں عید کی مبارکباد دی۔لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت اندورونی اور بیرونی جارحیت کا شکار ہیں۔ اور پاک فوج ملک کے سالمیت کے خلاف نبردآزما قوتوں کیساتھ بڑی جراٗت و بہادری کیساتھ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے بہادری کیساتھ دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے پر شہید علی جان کی بہادری کی داد دی۔ڈپٹی کمشنر شگر نے شہید کے بچوں میں عید کی تحائف بھی تقسیم کئے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *