)ہاسس پونیال کے نوجوان نے اپنے والد ہ مرحومہ کے نام سے ایک فلاحی ادارہ طئی سرہ کینسر ویلفئر آرگنا ئزیشن (رجسٹرڈ) کا قیام کراچی میں عمل میں لا ی

Civil Hospital Gulmit Gojalگلگت(نعیم انور)ہاسس پونیال کے نوجوان نے اپنے والد ہ مرحومہ کے نام سے ایک فلاحی ادارہ طئی سرہ کینسر ویلفئر آرگنا ئزیشن (رجسٹرڈ) کا قیام کراچی میں عمل میں لا یاجس کا مقصد کینسرجیسے مہلک مرض میں مبتلا گلگت بلتستان کے اُن تمام مریضوں کا کراچی شہر و ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے سلسلے میں مالی معاونت اور رہنما ئی فراہم کرنا ہے۔مذکورہ فلاحی ادارے کی رجسٹریشن کے بعد با قاعدہ کا م کا آآاز ہو چکا ہے اور با قاعدہ گی کے ساتھ کراچی شہر میں مر کزی دفتر کا قیام بھی عمل میں لا یا جا چکا ہے۔ ۔اس فلا حی ادارے کے با نی رضا کار گو ہر شاہ کا میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ اُنکی والدہ مرحومہ کی وفات کینسر کے باعث ہو اتھااوروالدہ مرحومہ کے وفات کے بعد ان کے دل میں اس طر ح کا فلاحی ادارہ بنا نے کا خیال آیا تھا اور کئی سال کی جدوجہد اور دوست احبا ب کے تعاون اور مشاورت کے بعد اس فلا حی ادارے کے قیام عمل میں لا یا گیا۔اُنکا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے ہزاروں لو گ سالانہ کینسر جیسے مہک بیماری کا شکا ر ہو تے ہیں۔مالی مشکلات اور مختلف ویلفئر اداروں تک رسائی نہ ہو نے کے باعث قابل علاج بیماری نا قابل علاج حد تک بڑھ جا تا ہے لہذا ہم اپنے ادارے کے زریعے اُن تمام کینسر کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو ملک بھر کے ہسپتالوں میں مناسب ما لی معاونت اور بیما ری سے متعلق رہنما ئی کرتے رہینگے جس سے غریب اور نادار لو گوں کی دل جو ئی ہو سکے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *