پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ریجن کا ایک اہم اجلاس پیپلزسکرٹیریٹ سکردو میں ہوا ، اجلاس سے پی پی پی کے رہنماوں خطاب

MEHDIپ-ر)پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ریجن کا ایک اہم اجلاس پیپلزسکرٹیریٹ سکردو میں ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ ، رکن اسمبلی عمران ندیم ، فداعلی اختر ، محمد بشیر ، رضا حیدر ی ، ممتاز مقداد ، محمد حسین ، محمد اقبال ، اپو علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ الرحمن نے آئینی کمیٹی کے سامنے غیر زمہ دارنہ رویہ اپنا کر یہاں کے عوام کو مایوس کردیا ، مختلف فورمز پر حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی کرنے کے بجائے کشمریوں کی نمائندگی کی حفیظ الرحمن یہاں کے عوام کی ترجمانی کرنے میں ناکا م ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کے حوالے سے بلائے جانے والی آل پارٹیر ز کانفرنس میں پیپلزپارٹی شرکت نہیں کریگی ۔ حفیظ الرحمن کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل ہی تمام اسٹیک ہولڈز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا ۔ لیکن انہوں نے من مانی کا مظاہرہ کیا اور ساتھ ہی مختلف ٹی وی شوز میں گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی کرنے کے بجائے کشمیریوں کاوفاع کیا ان کی سربراہی میں ہونے والی آل پارٹیرز کانفرنس میں ہر گز شرکت نہیں کر یں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ گلگت سکردو روڈ پر تاحال کام شروع نہیں ہوا ن لیگ کی حکومت یہاں کے عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے جھوٹ کے سہارے حکومت میں آنے والے ن لیگ کی اراکین اسمبلی گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ بھی نہیں دے سکتے ۔ گندم کے کوٹے میں جان بوجھ کر کمی کی گئی ہے یہاں کے عوام گندم کے لیے ترس رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ن لیگ کے عہدہ دار عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں ن لیگ کی سیاست کا محور ہی ٹھیکوں کی سیاست ہے پیپلزپارٹی کے ورکرز کے ساتھ ذیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر دما دم مست قلندر ہو گا ، محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین کے ساتھ ذیادتی کاسلسلہ بند کیا جائے ملازمین کے ساتھ ذیادتی برداشت نہیں کریں گے محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین کے احتجاج میں پیپلزپارٹی شرکت کریگی ، شفلنگ کے نام پر ملازمین کو بے روزگار کرنے کی شازش ہو رہی ہے ن لیگ کو کسی صورت بد معاشی کرنے نہیں دیں گے ، ڈسرکٹ ہسپتال سکردو کی صسورت حال انہتائی ابتر ہے حکومت مریضوں کی ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے سکردو میں پولیس ٹرینگ سکول کا خاتمہ علاقہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر فوری طور پر پولیس ٹرینگ سکول بحال نہیں کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے ۔حفیظ الرحمن جان بوجھ کر آئینی حثیت کے معاملے پر سرد خانے کی نذر کرنا چاہتے ہیں وہ علاقے کے مفاد میں کام کرنے کے بجائے کشمیریوں کے مفاد کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک حقیقت کا نام ہے اسے کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا ہے اس موقعے پر عمران ندیم کی سر براہی میں سات رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی جو پارٹی کی فعالیت کے لیے کام کریگی ۔ اس موقعے پر مقررین نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے سو دنوں میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوڈ دیئے ہیں من پسند افراد کو ٹھیکے دئے جا رہے ہیں عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں ہو رہا لوگ ن لیگ کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں ، اجلاس میں عمران ندیم کی اسمبلی کے اندر کردار کو سراہا اور کہا کہ عمران ندیم پیپلزپارٹی کی بھر پور نمائندگی کر رہے ہیں اس موقعے پر فیصلہ کیا گیا کہ سکردومیں پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس شاندار طریقے سے منایا جا ئے گا اجلاس میں کارکنوں اور سابق زمہ دارن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعے پر سید مہدی شاہ نے کہا کہ ہم نے اپنے در اقتدار میں بے شمار لوگوں کو میرٹ پر ملازمتیں دیں لیکن ن لیگ کی حکومت آتے ہی عوام مختلف بحرانوں کا شکار ہو چکے ہیں عوام پر بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا بم گرایا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام بدحال ہو چکے ہیں ن لیگ عوام کو کچھ نہیں دے سکتی ، گلگت سکردو روڈ کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری کریں گے یہ کام ن لیگ کے بس کی بات نہیں ، اضلاع کے قیام کا اعلان بھی ہمارے در میں ہوا نئے اضلاع کے قیام کے بعد بھی ابھی تک ان اضلاع میں نئے پوسٹوں کی کیریشن نہیں ہوئی ، نئے اضلاع میں سرے سے نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں ، اخباری بیانات اور ہمارے دور کے منصوبوں پر اپنی تختی لگا کر عوام کو آلو بنانے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *