اینٹی ٹیکس مو ومنٹ کی جانب سے شٹر ڈاؤن کی ہڑ تال کی کال پہ پورا گلگت بلتستان بند رہا شاہراہ قرا قرم بھی اس دوران بند رہا

shutter down strike in Gilgitاسلام آباد ( ایس یو ثا قب ) اینٹی ٹیکس مو ومنٹ کی جانب سے شٹر ڈاؤن کی ہڑ تال کی کال پہ پورا گلگت بلتستان بند رہا شاہراہ قرا قرم بھی اس دوران بند رہا ۔تمام کا روبا ری مراکز بند مجمو عی طور پر کاروبا ریوں کو لا کھوں کا نقصان اٹھا نا پڑا ۔ بنک بھی بند رہے ۔ ٹھیکیداروں نے پو نیال روڈ سے ریلی نکا لی جو کلمہ چوک سے ہو تے ہو ئے اتحاد چوک کے پاس اختتا م پذیر ہو ئی اس دوران مقر رین نے کہا کہ اگر ٹیکس کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو اگلا مر حلے میں تمام اضلا ع سے عوام گلگت کی جا نب لا نگ ما رچ کر ینگے اور گلگت سے اسلام آباد کی جانب لا نگ ما رچ ہو گا پھر سپر یم کو رٹ آف پاکستان کے در وازے پر دھر نا دیا جا ئے گا ۔ اس احتجاجی مظا ہر ے میں تمام سیا سی ، سما جی قومی جما عتوں کے رہنما ؤں نے شر کت کی اور انہوں نے تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اب ی بار احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گا اور اب جن وسا ئل سے ہمیں محروم رکھا گیا ہے ان کے حصول تک احتجا ج جا ری رکھا جا ئے گا اگر کو ئی اپنے مو قف سے دستبر دار ہوا تو وہ قومی مجر م ہے ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *