گلگت سکردو روڈ مسلم لیگ (ن) کی دور حکومت میں ہی مکمل ہوگا- مسلم لیگ (ن) شگر

PML-Nشگر( نامہ نگار)گلگت سکردو روڈ مسلم لیگ (ن) کی دور حکومت میں ہی مکمل ہوگا۔جس کیلئے فنڈ اور بجٹ منظور ہوچکی ہے مخالفین بے بنیاد اور من گھڑت خبروں اور افواہوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے شکست خوردہ عناصر کی من گھڑت کہانیوں پر کوئی یقین نہیں کریگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) شگر کے رہنماؤں حافظ سید عبداللہ،مولوی عبدالقیوم شورش،رضوان اللہ اور نذیر احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا۔مسلم لیگ (ن) شگر کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی بلتستان کے عوام کیساتھ خصوصی اور دلی ہمدردی اور ذاتی دلچسپی کی وجہ سے سکردو اور گلگت روڈ کی تعمیر کی منظوری دی جاچکی ہے۔اور اس کیلئے چوالیس ارب روپے کی فنڈ اور بجٹ بھی مختص کی گئی ہے عنقریب روڈ کی تعمیر کا کام چین کی معروف کنٹرکشن کمپنی کے ذریعے شروع کیا جائے گی۔جس کے بعد مخالفین کی من گھڑت اور بے بنیاد افواہوں کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بے جا تنقید اور مخالفت کے بجائے عوام کی فلاحی کاموں کی تعمیری انداز میں تائید کریں تو بہتر ہوگا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن بلتستان کیساتھ خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور سکردو گلگت روڈ بھی ان کی بلتستان کے عوام کیساتھ ذاتی دلچسپی کا ثبوت ہیں۔انہوں نے دورہ بلتستان میں واضح الفاظ میں کہا تھا کہ سکردو گلگت روڈ اس سال اپریل مئی میں شروع ہوگا۔مخالفین کو یاد ہونا چاہئے کہ مسلم لیگ(ن) عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں اور اعلانات کو پایہ تکمیل تک پہنچائے بغیر دم نہیں لیتا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *