شگر- ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ کا رورل ہیلتھ سنٹر شگر کیلئے کمبل و دیگر اشیاء کاعطیہ

shigar
شگر(عابد شگری) ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ کا رورل ہیلتھ سنٹر شگر کیلئے کمبل و دیگر اشیاء کاعطیہ ۔ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ نے کارپٹ ،کمبل اور دیگر اشیاء شامل ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر خان اور میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین کے حوالے کردیا۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان بھی موجود تھے۔دیئے گئے اشیاء رورل ہیلتھ سنٹر شگر اور سول ڈسپنسری نر میں استعمال کی جائے گا۔ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر بہادر خان نے ان اشیاء کی عطیے پر ڈی سی شگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ محکمہ صحت شگر کو درپیش مسائل اور مالی مشکلات کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیاد پر کام کرینگے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *