عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 22تا ریخ کے جلسے میں شر کت کر کے قومی غیر ت کا ثبوت دیں

awami (2)گلگت ( نمائندہ خصوصی ) عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 22تا ریخ کے جلسے میں شر کت کر کے قومی غیر ت کا ثبوت دیں ۔ اس حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کنو نئیر مولا نا سلطان رئیس نے کہا کہ ہم عوامی مفاد کو مد نظر رکھ کر میدان عمل میں آئے ہیں ہمارے ساتھ حکومت نے وعداہ وفا نہیں کیا ہے اور اس وعدہ خلافی کے خلاف اب عوام اپنا کر دار اداکر یں اور ایک مہذب قوم ہو نے کا ثبوت دیں ۔ اس بار حکومت کے ایوانوں میں کھلبلی مچھ جا ئے اس طر ح عوام اپنے مفاد کے لیئے میدان میں آ ئیں تا کہ عوامی حقوق کے حصو ل میں آسا نی پیدا ہو سکے ۔ گلگت بلتستان میں بے روز گاری عروج پر ہے گندم غا ئب ہے بجلی نہیں ہے اور اب تک کو ئی بھی اقداما ت نہیں اٹھا ئیں گئے ہیں جس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی 22تاریخ کو اتحاد چوک کے مقام پہ احتجا ج کر ے گی جس میں تمام گلگت بلتستان کے باسی شر کت کر یں ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *